وزیر اعظم شہباز شریف سےسعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کی ملاقات

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سےسعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ، جو خطے میں قیام امن کیلئے چار فریقی ممالک کے وزراءِ خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد میں موجود ہیں، نے اتوار کو یہاں وزیرِ اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم …

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سےسعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ، جو خطے میں قیام امن کیلئے چار فریقی ممالک کے وزراءِ خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد میں موجود ہیں، نے اتوار کو یہاں وزیرِ اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم ہاؤس آمد پر معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے سعودی وزیر خارجہ کا استقبال کیا جبکہ وزیر اعظم نے سعودی وزیر خارجہ کا اپنے دفتر میں پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار ، مشیر برائے قومی سلامتی و ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک بھی موجود تھے۔