اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فائیو جی سمیت جدید نیٹ ورکس میں ’’ایرکسن‘‘ کے عالمی تجربات سے استفادہ کرنے میں پاکستان کی دلچسپی کو اجاگر کرتے ہوئے قومی ضروریات کے مطابق محفوظ اور پائیدار آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف …
وزیر اعظم شہباز شریف سے ایرکسن کے وفد کی ملاقات ، فائیو جی سپیکٹرم نیلامی سمیت آئی ٹی انفراسٹرکچر کی مزید بہتری کے لیے حکومتی کوششوں کو سراہا

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فائیو جی سمیت جدید نیٹ ورکس میں ’’ایرکسن‘‘ کے عالمی تجربات سے استفادہ کرنے میں پاکستان کی دلچسپی کو اجاگر کرتے ہوئے قومی ضروریات کے مطابق محفوظ اور پائیدار آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے معروف سویڈش ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن (Ericsson) کے وفد نے منگل کو یہاں وزیر اعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت کمپنی کے صدر اور مارکیٹ ایریا یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے سربراہ پیٹرک جوہانسن کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان میں ایرکسن کی چھ دہائیوں پر محیط سرمایہ کاری اور ملک کے ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کی ترقی میں اس کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں اقتصادی ترقی، پیداواری صلاحیت اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لیےنیکسٹ جنریشن ڈیجیٹل کمیونیکیشن کی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے فائیو جی سمیت جدید نیٹ ورکس میں ایرکسن کے عالمی تجربات سے استفادہ حاصل کرنے میں پاکستان کی دلچسپی کو اجاگر کیا اور قومی ضروریات کے مطابق محفوظ اور پائیدار آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں ڈیجیٹل مہارتوں کی ترقی، مالی شمولیت اور کیش لیس ادائیگی کے نظام کی توسیع کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے لیے تیاری اور ادارہ جاتی تیاری کو مزید بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں سٹریٹجک شراکت داروں کی حمایت کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایرکسن کے وفد نے فائیو جی سپیکٹرم نیلامی سمیت ملک کے آئی ٹی انفراسٹرکچر کی مزید بہتری کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر آئی ٹی شزافاطمہ خواجہ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے ۔\932








