وزیر اعظم شہباز شریف کا ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر دکھ کا اظہار

وزیر اعظم شہباز شریف کا ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر دکھ کا اظہار

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو ’’ایکس ‘‘پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں ہیرالڈ پنجم کے انتقال کی خبر سے گہرا دکھ ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے شاہی خاندان اور ناروے کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے میں جبکہ ناروے اس عظیم سانحے پر سوگوار ہے، پاکستان کے عوام سوگوار خاندان اور اپنے نارویجن دوستوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہیرالڈ پنجم نے اپنی زندگی قوم کی خدمت کیلئے وقف کی جسے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہماری نیک خواہشات ناروے کے عوام کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں