وزیر اعظم شہباز شریف کی انڈونیشیا کے صدر سوبیانتو سے ٹیلی فون پر گفتگو، دونوں رہنمائوں کا خلیج میں کشیدگی کے فوری خاتمے پر زور

لاہور۔22مارچ (اے پی پی):پاکستان اور انڈونیشیا کی قیادت نے خلیج میں کشیدگی کے فوری خاتمے پر زور دیتے ہوئے تمام اختلافات کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

لاہور۔22مارچ (اے پی پی):پاکستان اور انڈونیشیا کی قیادت نے خلیج میں کشیدگی کے فوری خاتمے پر زور دیتے ہوئے تمام اختلافات کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ گرمجوش اور دوستانہ گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر اور وہاں کے برادر عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ انڈونیشین صدر نے بھی وزیر اعظم کو عید الفطر مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے عوام اور امتِ مسلمہ کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال، خصوصاً ایران اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں نے فوری طور پر کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا اور تمام اختلافات کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔