وزیر اعظم شہباز شریف کی وانا میں خارجیوں کے خلاف جاری آپریشن میں طلبا کو باحفاظت ریسکیو کرنے پر افواج پاکستان کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے خارجیوں کے خلاف جاری آپریشن میں طلبا کی اکثریت کو باحفاظت ریسکیو کرنے پر افواج پاکستان کے افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم تمام طلباء کے باحفاظت ریسکیو اور پاک فوج کی آپریشن میں کامیابی کیلئے دعاگو ہے۔ منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے خارجیوں کے خلاف جاری آپریشن میں طلبا کی اکثریت کو باحفاظت ریسکیو کرنے پر افواج پاکستان کے افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم تمام طلباء کے باحفاظت ریسکیو اور پاک فوج کی آپریشن میں کامیابی کیلئے دعاگو ہے۔

منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت طلباء کو باحفاظت ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم تمام طلباء کے باحفاظت ریسکیو اور پاک فوج کی آپریشن میں کامیابی کیلئے دعاگو ہے، پاک فوج کے افسر اور جوان خارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں، مجھ سمیت پوری قوم آپریشن میں شامل افواج پاکستان کے افسروں و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔