وزیر اعظم عمران خان آج (جمعرات کو) کامسٹیک ہیڈکوارٹرز کا دورہ کریں گے

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان آج جمعرات کو کامسٹیک ہیڈکوارٹرز کا دورہ کریں گے جہاں انہیں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں پاکستان انجینئرنگ کونسل اور دیگر اداروں کے اشتراک سے تیار کیے جانے والے طبی آلات اور مصنوعات کی نمائش کے موقع پر بریفنگ دی جائے گی، ان مصنوعات اور آلات میں سینیٹائزر، سیفٹی ڈریسز، وینٹی لیٹر، ٹیسٹنگ کٹس اور ماسک شامل ہیں۔ یہ مصنوعات و طبی آلات کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار کیے گئے ہیں۔