وزیر اعظم عمران خان آج جمعہ کو فیصل آباد میں خصوصی اقتصادی زون کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان دورہ فیصل آباد کے دوران آج جمعہ کو خصوصی اقتصادی زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹیٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ وزیر اعظم پناہ گاہ کا افتتاح بھی کریں گے۔ وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کلین فیصل آباد پر بریفنگ دیں گے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان دورہ فیصل آباد کے دوران آج جمعہ کو خصوصی اقتصادی زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹیٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ وزیر اعظم پناہ گاہ کا افتتاح بھی کریں گے۔ وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کلین فیصل آباد پر بریفنگ دیں گے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ملک بھرمیں 9 اقتصادی رونز قائم کئے جائیں گے۔ سی پیک کی وجہ سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع میں اضافہ ہورہا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت پاکستان اور چین کی حکومت نے پنجاب میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد، خیبرپختونخوا میں رشکئی اور سندھ میں دھابے جی کو خصوصی اقتصادی زونز کا درجہ دیا ہے۔ حکومت سی پیک صنعتی تعاون سے صنعتوں کے فروغ کی امید ہے۔ فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی پہلا خصوصی اقتصادی زون ہے جس کا پہلا مرحلہ 2021 ءمیں مکمل کیا جائے گا۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی موٹر وے ایم فور پر ساہیانوالہ انٹرچینج پر واقع ہے۔ سی پیک کی اہمیت کے تناظر میں پنجاب حکومت اس منصوبے کو انتہائی اہمیت دیتی ہے اور اس منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے لئے ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے آئندہ 5 سال کے دوران 3 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو ںگے اور وزیر اعظم کے 10 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کے ویژن کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ منصوبے کے تحت آٹو موبائل، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل، ڈائینگ، انجینئرنگ، فارماسیوٹیکلز، فوڈ پروسیسنگ، کیمیکلز، تعمیراتی سامان، ایف جی سی سی، پیکجنگ کے شعبہ سمیت مختلف شعبوں میں تقریباً400 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اس سے پاکستان میں شرح نمو میں اضافہ ہو گا، درآمدات کو فروغ ملے گا اور درآمدات کا متبادل دستیاب ہو گا۔ فیڈمک کی ایم تھری انڈسٹریل سٹی ایس ایز کامیاب منصوبہ ہے جس سے چین، ترکی، کوریا، یورپ اور جاپان سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی ہے۔ بڑی تعداد میں چین کے پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیاں سرمایہ کاری کررہی ہیں اور شاندار سٹرکچر اور پیشہ وارانہ مینجمنٹ کے باعث اس سرمایہ کاری میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے ۔فیڈمک پاکستان میں سب سے بڑی سپیشل اکنامک زون ڈویلپمنٹ کمپنی ہے۔