وزیر اعظم عمران خان امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے کوشاں ہیں،موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے،ملکی ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے وکلاء نے ہمیشہ اہم کردارادا کیا ہے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب کی تقریب حلف برداری سے خطاب

ننکانہ صاحب ۔ 8 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے کوشاں ہیں،موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے،ملکی ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے وکلاء نے ہمیشہ اہم کردارادا کیا ہے، وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں …

ننکانہ صاحب ۔ 8 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے کوشاں ہیں،موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے،ملکی ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے وکلاء نے ہمیشہ اہم کردارادا کیا ہے، وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن ننکانہ صاحب کے نو منتخب عہدیدران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ حکومت عوامی مشکلات کے حل کے لئے اقدامات کر رہی ہے ، حالات مسلسل بہتر ی کی طرف جارہے ہیں، پوری پاکستانی قوم جدوجہد آزادی میں کامیابی کے حصول تک کشمیریوں کے ساتھ ہے،انشاء اللہ بہت جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ملائشیاء اور ترک صدر کے آئندہ دورہ پاکستان سے امت مسلمہ کے اتحاد میں بہت مدد ملے گی،ننکانہ صاحب کی تعمیر و ترقی کے لئے پہلے بھی بہت کچھ کیا آئندہ بھی ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ نے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے نو منتخب عہدیدارن سے ان کے عہدوں کا حلف لیا اور انہیں مبارکباد پیش کی،تقریب سے نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن پیر طارق شاہ،جنرل سیکرٹری محمد آصف بھٹی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کی طرف سے وفاقی وزیر کو یادگاری شیلڈ بھی دی گئی۔