وزیر اعظم عمران خان حکومت کے 10 ارب ٹری سونامی مہم کا (کل)افتتاح کریں گے

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان حکومت کے 10 ارب ٹری سونامی مہم کا (کل) پیر 5 اگست کو افتتاح کریں گے، وفاقی حکومت نے اسلام آباد کرکٹ سٹیڈیم شکرپڑیاں کے قریب 100 یکڑ اراضی کو رواں سال مون سون کی شجر کاری کے لئے مختص کیا ہے۔ وزارت موسمی تغیر کے حکام کے مطابق واگزار کرائی گئی اس 100 یکڑ اراضی پر شجر کاری …

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان حکومت کے 10 ارب ٹری سونامی مہم کا (کل) پیر 5 اگست کو افتتاح کریں گے، وفاقی حکومت نے اسلام آباد کرکٹ سٹیڈیم شکرپڑیاں کے قریب 100 یکڑ اراضی کو رواں سال مون سون کی شجر کاری کے لئے مختص کیا ہے۔ وزارت موسمی تغیر کے حکام کے مطابق واگزار کرائی گئی اس 100 یکڑ اراضی پر شجر کاری کی جا رہی ہے جہاں اسلام آباد میں مجوزہ کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے منصوبندی کی گئی تھی۔ عوام کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے جڑواں شہروں راولپنڈی ۔اسلام آباد مین 30مقامات کو پودوں کی تقسیم کے لئے مختص کیا ہے۔ وزارت موسمی تغیر، وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری انتظامیہ نے اس سلسلہ میں پہلے ہی بھر پور آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ شجرکاری اور کلین اینڈ گرین پاکستان میں کر دار ادا کرنے کے لئے را غب کیا جا سکے۔واگزار کرائی گئی اراضی کی باﺅنڈری وال لگائی گئی ہے اور چند درخت باﺅنڈری وال کے ساتھ موجود ہیں جبکہ باقی ماندہ پر خودرو جھاڑیاں اگی ہوئی ہیں۔ اس مقام پر ایک روز میں 25 ہزار سے 40ہزار پودے آسانی سے لگائے جا سکتے ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مون سون کی شجرکاری کے دورن مجموعی طور پر 5 لاکھ روپے لگائے جانے ہیں جس کے لئے ضلعی انتظامیہ کے پاس پودے موجود ہیں، شہریوں کو بالکل مفت پودے فراہم کئے جائیں گے۔