اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے منگل کو یہاں وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک مخدوم خسرو بختیار اور خارجہ سیکرٹری سہیل محمود بھی موجود تھے۔ شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز السعود اسلام آباد …
وزیر اعظم عمران خان سے شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے منگل کو یہاں وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک مخدوم خسرو بختیار اور خارجہ سیکرٹری سہیل محمود بھی موجود تھے۔ شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز السعود اسلام آباد میں خیراتی منصوبوں کے سلسلہ میں پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں فلاحی کاموں میں سعودی شاہی خاندان کے کردار کو سراہا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان منفرد تعلقات ہیں جو کہ مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کی ترقی کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات کی تشکیل کے لئے جاری اقدامات اور پاکستان کی معاشی مدد کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں سیاحت، معاشی صلاحیتوں اور کرنٹ اکاﺅنٹس سرپلس سمیت حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر معاشی بہتری کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور انہیں بالخصوص 100 روز سے زائد عرصہ غیر انسانی محاصرے کا شکار 80 لاکھ کشمیریوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد میں کشمیریوں کا ساتھ دینے کے لئے اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔ شہزادہ سلطان نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان پاکستان کے قریبی تعلقات کو اجاگر کیا اور انہوں نے سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی پروفیشنلز بالخصوص ڈاکٹروں اور انجینئروں کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے اپنی ثقافتی اور مذہبی ورثے کو بہتر انداز میں پیش کریں۔ وزیراعظم نے اسلامو فوبیا کے مقابلہ میں مربوط کوششوں اور مو¿ثر انسدادی بیانیے کی اہمیت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اسلامی تہذیب کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے عمل میں نوجوانوں کی وسیع تر شمولیت پر زور دیا۔








