اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان سے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لئے جی 20 تنظیم، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی جانب سے قرضوں میں ریلیف کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ …
وزیر اعظم عمران خان سے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان سے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لئے جی 20 تنظیم، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی جانب سے قرضوں میں ریلیف کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وزیر اعظم عمران خان کو کورونا وائرس کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے آئی ایم ایف کی طرف سے 1.4 ارب ڈالر کی اضافی رقم کی مزید آسان شرائط پر فراہمی کے امکانات بارے آگاہ کیا،انہوں نے وزیراعظم کو حکومت کی طرف سے اعلان کردہ اقتصادی بحالی پیکج کے مختلف پہلوو¿ں پر پونے والی پیشرف سے بھی آگاہ کیا۔








