وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

اسلام آباد۔یکم جون (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیر کو ملاقات کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور کورونا کے تناظر میں صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران کراچی می پی آئی اے مسافر طیارے کے حادثے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر سندھ …

اسلام آباد۔یکم جون (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیر کو ملاقات کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور کورونا کے تناظر میں صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران کراچی می پی آئی اے مسافر طیارے کے حادثے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر سندھ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی پر وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف میسر آئے گا۔ وزیر اعظم نے صوبہ سندھ کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کے حوالے سے گورنر سندھ کی کاوشوں کو سراہا۔