وزیر اعظم عمران خان عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ۔احمد یار ہراج

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم معائنہ کمیشن کے سربراہ احمد یار ہراج نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کو حل کرنے کے لئے اپنی ذاتی نگرانی میں اقدامات کررہے ہیں،اپوزیشن مکس اچارہے یہ کرپشن کمپنی زیادہ عرصہ نہیں چلے گی،اپوزیشن اپنی لوٹ کھسوٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے احتجاج کے نام پر ٹوپی ڈرامہ رچارہی ہے۔اتوار کو اے پی پی سے …

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم معائنہ کمیشن کے سربراہ احمد یار ہراج نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کو حل کرنے کے لئے اپنی ذاتی نگرانی میں اقدامات کررہے ہیں،اپوزیشن مکس اچارہے یہ کرپشن کمپنی زیادہ عرصہ نہیں چلے گی،اپوزیشن اپنی لوٹ کھسوٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے احتجاج کے نام پر ٹوپی ڈرامہ رچارہی ہے۔اتوار کو اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے احمد یار ہراج کا کہنا تھا کہ ملک کورونا وائرس کی وبا کے باوجود ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں۔حکومت نے عالمی آ فت سے نمٹنے کے لئے بروقت اور موثر اقدامات اٹھائے جس کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے اور ملک میں بھی غذائی قلت پیدانہیں ہونے دی گئی۔چئیرمین معائنہ کمیشن نے کہا کہ احتجاج جمہوری حق لیکن قانون توڑا گیا تو سخت ایکشن لیں گے۔قوم وزیر اعظم کے ساتھ کھڑی ہے۔کرپشن بچائو مہم بری طرح ناکام ہوگی۔

مزید خبریں