وزیر اعظم عمران خان قومی دولت لوٹنے والوں کو معاف نہیں کریں گے،پی ٹی آئی کی حکومت شوگر بحران کے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی ، پی پی پی اور ن لیگ سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں اور اومنی گروپ کے نام رپورٹ میں صاف ظاہر ہیں، وزیر ریلویز شیخ رشید احمد

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت شوگر بحران کے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔. جمعرات کو نجی ٹی وی پر چینی سے متعلق فرانزک رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور ن لیگ سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں اور اومنی گروپ کے نام رپورٹ میں صاف …

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت شوگر بحران کے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔. جمعرات کو نجی ٹی وی پر چینی سے متعلق فرانزک رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور ن لیگ سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں اور اومنی گروپ کے نام رپورٹ میں صاف ظاہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قومی دولت لوٹنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ گندم بحران سے متعلق انکوائری رپورٹ کو بھی جلد حتمی شکل دی جائے گی اور اس سلسلہ میں وزیر اعظم نے متعلقہ حلقہ کو پہلے ہی ہدایت دے دی ہے، شیخ رشید احمد نے کہا کہ چینی مافیا نے شوگر رپورٹ کو حتمی شکل دینے والے حکام کو دھمکی دی تھی مگر وزیر اعظم نے تمام دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے فرانزک انکوائری رپورٹ منظر عام پرلانے کا فیصلہ کیا اور واضح کیا کہ کرپشن میں ملوث کسی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا ،ایک سوال پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو شوگر ملز میں ملوث ہونے پر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جاسکتا ہے ۔

مزید خبریں