سیالکوٹ۔یکم اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک سے ہر طرح کی کرپشن کے بیج کو نا پید کرنے کےلئے پر عزم ہیں ،خدارا اپوزیشن اپنی سیاست کےلئے قومی اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹے ،عوام نے حکومت کو پانچ سال کےلئے منتخب کیا ہے ،مقررہ مدت کے بعد انتخابی میدان سجے گا اوراپوزیشن …
وزیر اعظم عمران خان ملک سے ہر طرح کی کرپشن کے بیج کو نا پید کرنے کےلئے پر عزم ہیں ،محمد عثمان ڈار

مزید خبریں
سیالکوٹ۔یکم اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک سے ہر طرح کی کرپشن کے بیج کو نا پید کرنے کےلئے پر عزم ہیں ،خدارا اپوزیشن اپنی سیاست کےلئے قومی اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹے ،عوام نے حکومت کو پانچ سال کےلئے منتخب کیا ہے ،مقررہ مدت کے بعد انتخابی میدان سجے گا اوراپوزیشن اپنے گھوڑا دوڑا لے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے جناح ہاﺅس میں سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ا س موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن کے صدر مہر کاشف ،سےنئر نائب صدر حماد شیخ، نائب صدر علی تموربٹ، نائب صدر ملک خالد ادریس، جنرل سےکرٹری سید عمیر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری الطاف ،جوائنٹ سکرٹری میاں جاوید، جوائنٹ سیکرٹری حیدر علی، فنانس سےکرٹری محمد علی چوہدری، سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں اعجا ز جاوید، ملک زاہد ودیگر بھی موجود تھے۔ محمد عثمان ڈار نے مزید کہا کہ ان شائ اللہ جلد پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کرتے ہوئے یونین کونسل کی سطح تک کارکنوں کو ذمہ داری سونپ دی جائیں گی اور آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اپنی کارکردگی کی بنائ پر بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔








