وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں لاک ڈاﺅن کے ساتھ جڑے حقائق کی جانب نشاندہی کی ہے ، نہیں چاہتے کہ ایسے اقدامات اٹھائیں جس سے معاشی زندگی رک جائے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں لاک ڈاﺅن کے ساتھ جڑے حقائق کی جانب نشاندہی کی ہے اوروہ عوام کو ذمہ داری کا احساس دلا رہے ہیں،وزیر اعظم نے دیہاڑی دار مزدور کی بات کی ہے، نہیں چاہتے کہ ایسے اقدامات اٹھائیں جس …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں لاک ڈاﺅن کے ساتھ جڑے حقائق کی جانب نشاندہی کی ہے اوروہ عوام کو ذمہ داری کا احساس دلا رہے ہیں،وزیر اعظم نے دیہاڑی دار مزدور کی بات کی ہے، نہیں چاہتے کہ ایسے اقدامات اٹھائیں جس سے معاشی زندگی رک جائے کیونکہ اس سے اور بحران پیدا ہوں گے، وزیر اعظم نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داری ادا کر رہی ہے ،عوام بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، موجودہ صورتحال میں علماء کا کردار انتہائی ہمیت کا حامل ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا واضح پیغام ہے کہ روز مرہ کے امور چلنے چاہییں تاکہ لوگوں کے معمول کے کام متاثر نہ ہوں، انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا ہے، وزیر اعظم نے ملک میں وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے، انہوں نے بتایا کہ چین میں بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے وباءپر قابو پایا گیا ہے ، اسلئے پاکستانی عوام بھی وباءپر قابوپانے کیلئے احتیابی تدابیر پر عمل درآمد کریں۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ دوسرے ممالک میں عوامی اجتماعات کی وجہ سے یہ وائرس تیزی سے پھیلا ہے ، اس لئے حکومت بار بار وائرس سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کر رہی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار قوم ہونے کا ثبوت دیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوامی اجتماعات، شاپنگ مالز اور تفریحی مقامات پر پابندی لگانے کا مقصد عوام کو وائرس سے تحفظ فراہم کرنا تھا لیکن لوگوں نے اب گھروں میں تقریبات شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں حقائق پر مبنی چلنجز اور تجزیہ پیش کیا اور کورونا کے حوالے سے درپیش ایشوز اور مسائل کا ذکر کیا، وزیر اعظم نے انسداد کورونا کے اقدامات سے قوم کو آگاہ کیا ہے، انہوں نے پیغام دیا ہے کہ اگر عوام نے تعاون نہ کیا تو حکومت کے پاس لاک ڈاﺅن کا آپشن موجود ہے جسے وقت آنے پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کے ساتھ آن بورڈ ہے، چاہتے ہیں کہ پہلے عوام کو موقع دیں، اس وقت چیلنج عوام میں احساس پیدا کرنا ہے، عوام کو احتیاط کرنے کی اپیل کر رہے ہیں اور حکومت عوام کے تحفظ اور سلامتی کیلئے پر عزم ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاﺅن سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ نہیں کیا، سندھ میں لاک ڈاﺅن کرنا صوبائی حکومت کا استحقاق ہے، انہوں نے کہا کہ اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے میڈیا کا تعاون ناگزیر ہے، اس کے علاوہ ہر فرد کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔