اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس صورتحال کے دوران اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور دانشمندی کا ثبوت دیا ہے اور وہ ان عالمی رہنمائوں میں شامل ہیں جو آزمائشی وقت میں ثابت قدم رہے، حکومت نے دنیا کے سپر پاور ممالک کے مقابلے میں ملک میں مہلک وباء پر قابو پانے …
وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس صورتحال کے دوران اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور دانشمندی کا ثبوت دیا ،زرتاج گل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس صورتحال کے دوران اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور دانشمندی کا ثبوت دیا ہے اور وہ ان عالمی رہنمائوں میں شامل ہیں جو آزمائشی وقت میں ثابت قدم رہے، حکومت نے دنیا کے سپر پاور ممالک کے مقابلے میں ملک میں مہلک وباء پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان میں صورتحال ابھی قدرے بہتر ہے، کورونا وائرس نے دوسرے ممالک کی طرح ہمارے ملک میں اتنی تباہی نہیں کی، وفاقی حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو مہلک وباء کے پھیلائو کو روکنے کیلئے شادی ہالز اور دوسرے عوامی مقامات کی بندش کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہوئی ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آزمائشی صورتحال کے دوران سیاسی پوائنٹ سکورننگ کرنے سے باز رہیں اور وائرس سے متاثرین اور ضرورت مند لوگوں کی سپورٹ کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت نے مہلک وباء کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر غریب خاندانوں کی سہولیات کیلئے ٹائیگر فورس اور کئی دوسری اسکیمیں متعارف کرائی ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹرز، پیرامیڈکس عملے اور فوجی جوانوں کو وائرس کے خلاف فرنٹ سے لڑنے پر سلام پیش کیا۔








