وزیر اعظم عمران خان و دیگر رہنماﺅں سے ملاقات کامیاب رہی‘پا ک افغان تعلقات آنیوالے وقت میں مزید مضبوط ہوں گے،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

لاہور۔28 جون (اے پی پی )افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور دیگر رہنماﺅں سے ملاقات انتہائی کامیاب رہی‘ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات آنیوالے وقت میں مزید مضبوط ہوں گے‘ وہ جمعہ کے روز یہاں گورنر ہاﺅس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے‘ ملاقات میں گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور بھی موجود …

لاہور۔28 جون (اے پی پی )افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور دیگر رہنماﺅں سے ملاقات انتہائی کامیاب رہی‘ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات آنیوالے وقت میں مزید مضبوط ہوں گے‘ وہ جمعہ کے روز یہاں گورنر ہاﺅس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے‘ ملاقات میں گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور بھی موجود تھیں‘ افغان صدر نے کہا کہ لاہور کے عوام سے جو پیار اور خلوص ملاوہ شاید کہیں اور نہ ملتا‘ انہوں نے لاہور کے حوالے سے اپنی ماضی کی یادیں بھی شیئر کیں‘ اس موقع پر پاک افغان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی‘ گورنر پنجاب نے کہا کہ افغان صدر کے دورے سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے‘ افغانستان میں امن‘ ترقی اور خوشحالی کیلئے پاکستان افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے

Leave a Reply