وزیر اعظم عمران خان پیر کو مہمند، باجوڑ اور پشاور کا دورہ، مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان پیر کو مہمند، باجوڑ اور پشاور کا دورہ کریں گے جہاںوہ مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق آج ضلع مہمند میں ناحقئی سرنگ اور شیخ زید روڈ کا افتتاح کریں گے اور عمائدین سے خطاب بھی کریں گے۔مہمند میں یہ منصوبے متحدہ عرب عمارات حکومت …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان پیر کو مہمند، باجوڑ اور پشاور کا دورہ کریں گے جہاںوہ مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق آج ضلع مہمند میں ناحقئی سرنگ اور شیخ زید روڈ کا افتتاح کریں گے اور عمائدین سے خطاب بھی کریں گے۔مہمند میں یہ منصوبے متحدہ عرب عمارات حکومت کے تعاون سے اس علاقے کے عوام کے لیے تحفہ ہیں۔ وزیر اعظم بعد میں ضلع باجوڑ کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ تیمرگرہ۔خار۔ مامد گٹ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور عمائدین سے خطاب کریں گے۔ ان منصوبوں کی بدولت مہمند اور باجوڑ کے عوام کو آمدورفت، تجارت اور روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ علاو¿ہ ازیں ان اضلاع کے عوام کو صوبائی دارالحکومت پشاور اور دیگر اضلاع سے رابطے میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان پشاور کا بھی دورہ کریں گے۔ وزیراعظم پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سرجیکل اور الائیڈ سروسز بلاک کا آغاز کریں گے۔