اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں دینی کتاب نہج البلاغہ میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کسی ملک کی تباہی اور بربادی کا اصل سبب غربت ہوتی ہے، غربت کی اصل وجہ حکمرانوں کا صحیح یا غلط طریقے سے دولت اکٹھا کرنا …
وزیر اعظم عمران خان کا سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں دینی کتاب نہج البلاغہ میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کسی ملک کی تباہی اور بربادی کا اصل سبب غربت ہوتی ہے، غربت کی اصل وجہ حکمرانوں کا صحیح یا غلط طریقے سے دولت اکٹھا کرنا ہے۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ”سیسلین مافیا“ کی طرح پاکستانی مافیا نے رشوت، دھمکیوں ، بلیک میلنگ اور ریاستی اداروں سمیت عدلیہ پر دباﺅ کے حربے استعمال کئے ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی مافیا نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک چھپائے گئے اپنے اربوں ڈالرز کو محفوظ بنانے کےلئے ایسے حربے استعمال کئے ہیں۔








