اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی بصیرت کی روشنی میں ملک کے تشخص کی بہتری، حکومتی پالیسیوں کی ترویج و اشاعت اور وزارت ِ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے پورے جذبے، لگن اور توجہ سے محنت کریں گے، وزارت کے روایتی کردار میں پیشہ وارانہ جدت کے علاوہ اسے مستند بنائیں …
وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور یہ اہم ذمہ داری سونپی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی بصیرت کی روشنی میں ملک کے تشخص کی بہتری، حکومتی پالیسیوں کی ترویج و اشاعت اور وزارت ِ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے پورے جذبے، لگن اور توجہ سے محنت کریں گے، وزارت کے روایتی کردار میں پیشہ وارانہ جدت کے علاوہ اسے مستند بنائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور یہ اہم ذمہ داری سونپی۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعاتو نشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میری مدد اور راہنمائی فرمائے، میں اپنے فرائض ہائے منصبی کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ آپ سب کی توقعات پر پورا اترسکوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن لیڈران، تجزیہ کار، کالم نگار، اینکرز، اور میڈیا کے دوستوں کا بے حد شکرگزار ہوں جنہوں نے وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے پر اپنے پیغامات اور دعاﺅں سے نوازا۔ میری ترجیح میڈیا اور حکومت کے درمیان پ±ل کا کردار ادا کرنا ہوگی۔








