وزیر اعظم عمران خان کا ضلع تھرپارکر کے علاقے چلھار میں آتشزدگی سے 35 جھونپڑیوں کے جلنے کی خبر کا نوٹس

انصاف اور قانون کی عملداری کے بغیر ریاستوں کا شیرازہ بکھر جاتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ
انصاف اور قانون کی عملداری کے بغیر ریاستوں کا شیرازہ بکھر جاتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کے ضلع تھرپارکر کے علاقے چلھار میں آتشزدگی سے 35 جھونپڑیوں کے جلنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کو متاثرہ خاندانوں سے رابطہ اور فوری مدد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چلھار کے متاثرین مٹی اور سرکنڈوں سے بنے ہوئے گوپا نما جھونپڑیوں میں رہتے تھے۔ آگ گھر میں چائے بنانے کے دوران حادثاتی طور پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ساری جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے گھریلو سامان اور جھونپڑے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ جانور زخمی ہوئے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان کے احکامات پر ایم ڈی پاکستان بیت المال نے سندھ صوبائی دفتر کو اور تھرپارکر میں بیت المال کی ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کی بحالی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔ پاکستان بیت المال کی ٹیم نے 35 گھرانوں کے کوائف اور دیگر معلومات حاصل کرکے ضابطہ کی ضروری کارروائی مکمل کرلی ہے۔ پاکستان بیت المال کی جانب سے متاثرین کو فوری طور پر مالی امداد جاری کر دی گی ہے تاکہ وہ اپنے گھروں میں دوبارہ آباد ہو سکیں۔ متاثرین کی امداد سے متعلق ایم ڈی پاکستان بیت المال ، وزیر اعظم عمران خان کو جامع رپورٹ پیش کریں گے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی مدینہ جیسی فلاحی ریاست کے فلسفہ کے مطابق پاکستان بیت المال مستحقین کی بحالی اور امداد کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔