اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے چین کے سابق وزیر اعظم لی پنگ کے انتقال پر دلی افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے حقیقی دوست تھے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ آنجہانی لی پنگ کو پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور تعلقات کے فروغ کے لئے بے …
وزیر اعظم عمران خان کا چین کے سابق وزیر اعظم لی پنگ کے انتقال پر دلی افسوس کااظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے چین کے سابق وزیر اعظم لی پنگ کے انتقال پر دلی افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے حقیقی دوست تھے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ آنجہانی لی پنگ کو پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور تعلقات کے فروغ کے لئے بے مثال خدمات پر یاد رکھا جائے گا۔ وہ پاکستان کے حقیقی دوست تھے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ آنجہانی لی پنگ نے چین کی ترقی اورخوشحالی اور خطے میں امن کے لئے عظیم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ چین کے سابق وزیر اعظم لی پنگ ایک روز قبل بیجنگ میں انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 90 برس تھی۔








