وزیر اعظم عمران خان کو صوبائی وزارت قانون کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں اب تک کی گئی قانون سازی پر بریفنگ دی گئی

لاہور۔25نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان کو صوبائی وزارت قانون کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں اب تک کی گئی قانون سازی پر بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے بدھ کو یہاں ایک اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، مشیر براۓ داخلہ شہزاد اکبر ، وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری پنجاب اور اعلی …

لاہور۔25نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان کو صوبائی وزارت قانون کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں اب تک کی گئی قانون سازی پر بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے بدھ کو یہاں ایک اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، مشیر براۓ داخلہ شہزاد اکبر ، وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری پنجاب اور اعلی عہدے داروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے وزیر اعظم کو اگاہ کیا کہ صوبائی سطح پر اسمبلی سے منظور شدہ قوا نین کی تعداد آرڈیننس سے زیادہ ہے اور اب تک بہت سے قوانین دہائیو ں کے بعد بدلے گئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے وزارت قانون کی کارکردگی کی تعریف کی اور تاكید کی کہ عوامی فلاح کی قانون سازی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کارپورٹیو ڈیپارٹمنٹ کو موثر انداز میں فعال کرنے پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے کسانوں کی زر عی پیداوار کی استعداد بڑ ھانے کے لئے خصوصی پیکج کی تیاری کی بھی ہدایت کی ۔