میر پور۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت آزاد کشمیر میں متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لئے پیکج تشکیل دے رہی ہے اور اس ضمن میں فوری اور ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو آزاد کشمیر کے زلزلہ سے متاثرہ علاقے میر پور کادورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہیں متاثرہ علاقے میں …
وزیر اعظم عمران خان کی آزاد کشمیر کے زلزلہ سے متاثرہ علاقے کے دورہ کے موقع پر گفتگو ، زیر علاج زلزلہ متاثرین کی عیادت کی

مزید خبریں
میر پور۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت آزاد کشمیر میں متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لئے پیکج تشکیل دے رہی ہے اور اس ضمن میں فوری اور ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو آزاد کشمیر کے زلزلہ سے متاثرہ علاقے میر پور کادورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہیں متاثرہ علاقے میں ہونے والی ریسکو، ریلیف او ربحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کو ہیلی پیڈ پہنچنے پر این ڈی ایم اے کی جانب سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں وزیر اعظم نے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میر پور میں زیر علاج زلزلہ متاثرین کی عیادت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں اقوام متحدہ میں تھا تو زلزلے کا علم ہوا اور مجھے بہت افسوس ہوا۔ میں فوری طور پر یہاں کا دورہ کرنا چاہتا تھا مگر امریکہ سے واپسی میں تاخیر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر آزاد کشمیر اور میرپور کے لوگوں سے دلی ہمدردی ہے۔ میں ان کا دکھ محسوس کرسکتا ہوں۔ حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے ایک پیکیج تشکیل دے رہی ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیریسٹر سلطان محمد چوہدری، تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔








