اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ابے احمد علی سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے 2019ءکا امن کا نوبل انعام حاصل کرنے پر ایتھوپیا کے وزیراعظم کو مبارک باد دی۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری پریس ریلیز کےمطابق وزیراعظم پاکستان نے انگیج افریقہ پالیسی کے تناظر میں ایتھوپیا کے ساتھ قریبی دوطرفہ …
وزیر اعظم عمران خان کی ایتھوپیا کے وزیراعظم ابے احمد علی سے ٹیلی فون پرگفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ابے احمد علی سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے 2019ءکا امن کا نوبل انعام حاصل کرنے پر ایتھوپیا کے وزیراعظم کو مبارک باد دی۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری پریس ریلیز کےمطابق وزیراعظم پاکستان نے انگیج افریقہ پالیسی کے تناظر میں ایتھوپیا کے ساتھ قریبی دوطرفہ تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔عمران خان نے پاکستان کی جانب سے ایتھوپیا کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کوویڈ 19 کے پھیلاﺅ کی روک تھام کے لئے ان کے موثر اقدامات کو سراہا۔دونوں راہنماﺅں کے درمیان بات چیت کا سے محور قرضوں میں ریلیف بشمول وزیراعظم پاکستان کے کورونا وائرس سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں میں ریلیف کے حوالے سے اٹھایا گیا عالمی قدم تھا۔وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو کورونا وائرس کی وجہ سے مرض کے ساتھ ساتھ بھوک کا بھی سامنا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ قرضوں کی ادائیگی میں معطلی سے وسائل کو آزاد رکھنے میں مدد ملے گی۔ ترقی کی راہ پر گامزن معیشتوں کو بڑھوتری دینے کے لئے اقدامات بڑھا نے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی کساد بازاری سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کو فوری مالیاتی ضروریات پوری کرنے ، پائیدار ترقی،صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ زندگیاں بچانے اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کے سماجی تحفظ کے لئے مشترکہ اضافی اقدامات کی ضرورت ہے۔دونوں رہنماﺅں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا تاکہ قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف کے معاملہ پر جامع منصوبہ بنایا جا سکے۔وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور سفارتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے ایتھوپیا کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔








