اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کا شعبہ ملکی معیشت کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، تمام سیکٹرز کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے پر حکومت کی بھر پور توجہ مرکوز ہے،صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر کام جاری …
وزیر اعظم عمران خان کی صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کا شعبہ ملکی معیشت کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، تمام سیکٹرز کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے پر حکومت کی بھر پور توجہ مرکوز ہے،صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر کام جاری ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو توانائی شعبے سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وفاقی وزراء عمر ایوب خان، مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، محمد حماد اظہر، شبلی فراز، مشیران عبدالرزاق دائود، ڈاکٹر عشرت حسین، معاونین خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود، ندیم بابر تابش گوہر، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا اور دیگر اعلی افسران موجود تھے۔اجلاس میں وزیر اعظم کو توانائی شعبہ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر وزیر اعظم نے اطمینان کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان، معاون خصوصی تابش گوہر اور سیکریٹری توانائی نے بجلی تقسیم کے نظام میں بہتری کے حوالے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کو گردشی قرضوں کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا،وزیر اعظم نے صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروکار لانے کی ہدایت کی۔قابل تجدید توانائی پالیسی کے حوالے سے وفاقی وزیر عمر ایوب نے بتایا کے اس پالیسی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے اور سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ حکومت نے بروقت اقدامات لیے ہیں جن سے ملک بھر کے گیس صارفین کو فائدہ حاصل ہوا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کے توانائی کا شعبہ ملکی معیشت کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ تمام سیکٹرز کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے پر حکومت کی بھر پور توجہ مرکوز ہے،صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر کام جاری ہے۔








