وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں بہت جلد ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا،سابقہ ادوار میں بدعنوانی اور کمیشن کی انتہا کر دی گئی، اعجاز شاہ

نکانہ صاحب ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں بہت جلد ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا،سابقہ ادوار میں بدعنوانی اور کمیشن کی انتہا کر دی گئی۔ یہ بات انہوں نے اتوار کویہاں ننکانہ صاحب میں مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق امیدوارچیئر مین یونین کونسل نبی پور پیر فیصل اعجاز شاہ …

نکانہ صاحب ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں بہت جلد ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا،سابقہ ادوار میں بدعنوانی اور کمیشن کی انتہا کر دی گئی۔ یہ بات انہوں نے اتوار کویہاں ننکانہ صاحب میں مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق امیدوارچیئر مین یونین کونسل نبی پور پیر فیصل اعجاز شاہ اوران کے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب میں وزیر داخلہ سمیت سیاسی و سماجی رہنماو¿ں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،پیر فیصل اعجاز شاہ نے اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی غیر مشروط حما یت کا اعلان کیا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ان گنت مسائل ورثہ میں ملے،وزیر اعظم عمران خان ان مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں بہت جلد ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا،سابقہ ادوار حکومتوں میں کرپشن اور کمیشن کی انتہا کر دی گئی۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ ان کے حلقہ کے 40 سے زائد دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، ضلع بھر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے متعدد منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ پورے ملک کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی عوام کو تبدیلی نظر آئے گی۔