پشاور۔3اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر دفاع پرو یز خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریں گی ،اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپ رہی ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی تحریک شروع ہونے سے قبل دونوں بڑی سیاسی جماعتوں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری اب سے اپنے رہنماؤںکو …
وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریں گی ،پرویز خٹک
پشاور۔3اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر دفاع پرو یز خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریں گی ،اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپ رہی ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی تحریک شروع ہونے سے قبل دونوں بڑی سیاسی جماعتوں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری اب سے اپنے رہنماؤںکو راضی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں باشعو ر عوام ان کا بیانیہ خوب سمجھتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی خواہش پوری ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی، اداروں اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی دشمن کے ایجنڈے پر عمل کرنے کے مترادف ہیں حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں ہر گز نہیں آئیں گی، اپوزیشن استعفوں کی دھمکی نہ دے اگر اسمبلیوں سے استعفے دے دیے گئے تو حکومت ضمنی الیکشن کروادیں گی، احتجاجی تحریک چلانے سے اپوزیشن کونہیں روکیں گے مگر قانون کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کی جائیں گی ،ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف بھر پور کامیابی حاصل کریں گے۔ وہ نوشہرہ کلاں میں حاجی بلادر خان اور اس کے پورے خاندان اور میاں گوہر علی شاہ کاکا خیل ،میاں مقصود علی شاہ کاکا خیل کے پورے خاندان میاں غوث علی شاہ ،میاں سید علی شاہ ،خالد علی شاہ ،صدیق علی شاہ ،منصور علی شاہ ،کی مسلم لیگ( ن) سے تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر جلسوں اور میاں ذوالفقار علی شاہ کے استقبالیے اور امان گڑھ میں سابق کونسلر ظہور خان کی رہائش گاہ پر ورکر کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے اس موقع پر قومی اسمبلی میں مجلس قائمہ برائے توانائی وقدرتی وسائل کے چیرمین ڈاکٹر عمران خٹک ،ممبر صوبائی ابراہیم خٹک ،اسحاق خٹک اور حلقہ پی کے 63کے امیدوار میاں عمر کاکا خیل ،سابق ضلعی کونسلر قاضی واجد الحق ،ملک آفتاب اور حاجی ریاض خان نے بھی خطاب کیا۔پرویز خان خٹک نے کہا کہ پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے وقت کا تقاضا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ملک کی مفاد کی سیاست کریں اگر پاکستان ہے تو ہماری سیاست ہوگی، 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کا نعرہ لگانے والوں نے الیکشن ٹریبونل میں کتنے اعتراضات جمع کرائے ؟اپوزیشن میں نہ مانو کی پالیسی چھوڑ دیں، 2018کے انتخابات میں عوام نے انہیں مسترد کیا وزیر اعظم عمران خان کرپشن کے علاوہ ہر نقطے پر اپوزیشن سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں متحدہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ مثبت تجاویز سامنے لائیں حکومت بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلسے جلوس اپوزیشن کا حق ہیں مگر قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے ،ملک کو کئی مسائل درپیش ہیں سابقہ حکمرانوں نے دیوالیہ معیشت ورثے میں چھوڑی ،وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی خراب صورت حال کے باوجود عمران خان کی بہتر حکمت عملی اور واضح پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت کو سہارا ملا اب جب ملک بہتری کی طرف جارہا ہیں معلوم نہیں اپوزیشن کس کے ایجنڈے پر عمل کررہی ہیں ، افراتفری پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہیں اور دوسری طرف اداروں کے خلاف زبان درازی شروع کی گئی ہے اور اپوزیشن کی اس عمل سے دشمن ممالک فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ اپوزیشن دوسروں کے ہاتھ میں کھیل رہی ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ یہ وقت قومی یکجہتی کا ہے تمام دینی اور سیاسی جماعتیں ملکر اس خطے کو امن کا گہوارہ بناسکتے ہیں،پی ٹی آئی کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد بہت جلد پارہ پارہ ہوجائے گا کیونکہ سب مختلف خیال کی جماعتیں ذاتی ایجنڈے پر متفق ہوئی ہیں اور اپنی قائدین کو بچانے کیلئے این ار او مانگ رہے ہیں لیکن عمران خان کا دو ٹوک موقف ہیں کہ کسی کو این ار او نہیں دیں گے اور کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہا کہ کرونا مرض کے بعد پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے مگر اپوزیشن ملک کو غیر مستحکم اور کمزور کرنے کی سازشوں کا حصہ بن رہی ہے جو غریب عوام کے مفاد میں نہیں، عمران خان ہی اس وقت امید کی کرن ہے اپوزیشن کی طرف عوام نہیں دیکھ رہے ان کی تحریک خود بخود فیل ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف بھر پور کامیابی حاصل کریں گی، مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے ٹھوس اقدامات شروع کردیں ہے ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے اور اب عوام کی معاشی حالت کو بہتر کرنے پر تمام توجہ دیں رہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دن رات انہیں کوششوں میں لگ ہوئے ہے کہ بجلی ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قمیتیں کم ہوں اور عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائیں اور بہت جلد اس میں کامیاب ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کلاں کیلئے بہت بڑی نکاسی اب کی اسکیم منظور کررہے ہیں ،اسی طرح نوشہرہ کلاں میں سوئی گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے دس انچ قطر کی پائپ لائن بچھارہے ہیںجس پر بہت جلد کا م شروع ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے عوام نے ہمیشہ مجھ پر اور میرے خاندان پر بھر پور اعتماد کیا ہے اور مجھے پہلے وزیر اعلی اور اب وزیر دفاع کی کرسی تک پہنچایا ، میرے ترقیاتی فنڈ پر کوئی نمبر نہ بنائے لوگ کھرے اور کھوٹے کی پہچان کرسکتے ہے۔









