اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حکومت نے خود احتسابی کا عمل شروع کیا ہے جس کا مقصد ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور ایمانداری کو فروغ دینا ہے اور اس سے ملک میں استحکام پیدا ہو گا، وزیر اعظم نے وسیع قومی مفاد میں جرات مندانہ اور تاریخی اقدام اٹھایا ہے اور وہ …
وزیر اعظم عمران خان کی مافیا کے خلاف جدوجہد آخری مرحلے میں ہے، حکومت نے خود احتسابی کا عمل شروع کیا ہے جس کا مقصد ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور ایمانداری کو فروغ دینا ہے اور اس سے ملک میں استحکام پیدا ہو گا، معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حکومت نے خود احتسابی کا عمل شروع کیا ہے جس کا مقصد ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور ایمانداری کو فروغ دینا ہے اور اس سے ملک میں استحکام پیدا ہو گا، وزیر اعظم نے وسیع قومی مفاد میں جرات مندانہ اور تاریخی اقدام اٹھایا ہے اور وہ مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہیں، ملک میں بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آٹے اور شوگر اسکینڈل میں ملوث عناصر کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں سخت کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا ہے اور تمام بدعنوان عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا، کوئی بھی احتساب کے عمل سے نہیں بچ سکتا، چاہے وہ شوگر، آٹے یا اشیائے ضروریہ میں منافع خوری میں ملوث رہا ہو۔ ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا کمیشن کی حتمی رپورٹ کے بعد تمام حقائق سامنے آ جائیں گے جس کے بعد حکومت عام آدمی پر بوجھ ڈالنے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے گی کیونکہ وزیر اعظم عمران خان بدعنوان عناصر کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی رکھتے ہیں۔ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ سرکاری مشینری عوام کیلئے معیاری اور سستی اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو کسی سے خطرہ نہیں ہے اور انہوں نے کبھی بھی مفادات اور نقصانات کی سیاست کے بارے میں نہیں سوچا، وہ قوم کے ساتھ مخلص ہیں اور صرف عام لوگوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دے رہے ہیں۔ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ شوگر مافیا نے گزشتہ کئی سالوں میں اربوں روپے کا غیرقانونی منافع کمایا لیکن وزیر اعظم عمران خان کی مافیا کے خلاف جدوجہد آخری مرحلے میں ہے۔








