وزیر اعظم عمران خان کی کیپٹل گروپ امریکی فنانشل سروسز کمپنی کے وفد سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا منفرد جغرافیائی محل وقوع سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول فراہم کرتا ہے، پاکستان میںسرمایہ کاروں کو آسان اور پر کشش مواقع میسر ہیں۔ یہ بات انہوں نے کیپٹل گروپ امریکی فنانشل سروسز کمپنی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں وزیر اعظم آفس میں ان …

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا منفرد جغرافیائی محل وقوع سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول فراہم کرتا ہے، پاکستان میںسرمایہ کاروں کو آسان اور پر کشش مواقع میسر ہیں۔ یہ بات انہوں نے کیپٹل گروپ امریکی فنانشل سروسز کمپنی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں وزیر اعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ کیپٹل گروپ کے وفد میں پولیٹکل اکانومسٹ کیپٹل گروپ مائیکل تھالے، آرتھر کائے، لوئیس فریٹاس، رک ٹورس، سٹیفن گرین، طلحہ خان اور وحید بٹ شامل تھے۔ وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و صنعت عبدالرزاق داﺅد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کیپٹل گروپ کا شمار دنیا کے سب سے پرانے اور بڑے انوسٹمنٹ منیجمنٹ آرگنائزیشنز میں ہو تا ہے جن کے اثاثے 1.89 ٹریلین ڈالر سے زائد ہیں۔ وزیر اعظم نے پاکستان میں کیپٹل گروپ کی دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے موجودہ حکومت نے اصلاحاتی ایجنڈا اور سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول کی فراہمی کی غرض سے مختلف اقدامات کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی 20 کروڑ کی آبادی زیادہ تر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا منفرد جغرافیائی محل و قوع بزنس کمیونٹی کو متعدد مواقع فراہم کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے علاوہ سوچ میں تبدیلی کیلئے کوشاں ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاروںکو آسان اور پر کشش مواقع میسر ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کے استحکام سے نوجوانوں کیلئے روز گار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ وزیر اعظم سے بات چیت کرتے ہوئے مائیکل تھالے نے کہا کہ بہتر سیکورٹی صورتحال، پالیسیوں اور اقتصادی احیاءکیلئے موجودہ حکومت کی سنجیدہ کوششوں سے کمپنیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں راغب کیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply