اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر قبائلی ضلع باجوڑ میں تھری جی سروس کی فراہمی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، جس کا باضابطہآغاز(آج) پیر سے ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے 15 مارچ کو باجوڑ میں اپنے خطاب کے دوران یہ ہدایات جاری کی تھیں اور موبائل سروس بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ باجوڑ میں تھری جی سروس کے …
وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر باجوڑ میں تھری جی سروس کی فراہمی کی تیاریاں مکمل، باضابطہ آغاز آج سے ہو گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر قبائلی ضلع باجوڑ میں تھری جی سروس کی فراہمی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، جس کا باضابطہآغاز(آج) پیر سے ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے 15 مارچ کو باجوڑ میں اپنے خطاب کے دوران یہ ہدایات جاری کی تھیں اور موبائل سروس بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ باجوڑ میں تھری جی سروس کے آغاز سے قبائلی عوام کے دیرینہ مطالبہ کی تکمیل ہو گی جنہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے استدعا کی تھی کہ موبائل سروس بحال کی جائے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ایک ویڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ قبائلی نوجوانوں کے دیرینہ مطالبہ (آج) پیر کو پورا ہو جائے گا اور تھری جی سروس مہیا کر دی جائے گی جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے اس تاریخی پیش رفت پر علاقہ کے عوام اورقبائلی نوجوانوں کو 3 جی سروس کے آغاز کی مبارکباد بھی دی ۔ اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گرڈ سٹیشن کی تعمیر کا کام بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا تا کہ علاقہ کو بلا روک ٹوک بجلی کی رسد کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید برآں نقل و حمل کو تیز بنانے کیلئے ایکسپریس وے تک رسائی کیلئے سرنگ کی تعمیر کا بھی جلد آغاز کیا جارہا ہے۔








