اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے ایوی ایشن ڈویژن کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کاروبار میں آسانی کو یقینی بنایا جائے- یہ ہدایات انہوں نے اپنی زیر صدارت ایوی ایشن ڈویژن کے اجلاس کے دوران جاری کیں۔ اجلاس میں سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن حسن ناصر جامی سمیت دیگر اعلی …
وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کاروبار میں آسانی کو یقینی بنایا جائے ،وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کی ایوی ایشن ڈویژن کے حکام کو ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے ایوی ایشن ڈویژن کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کاروبار میں آسانی کو یقینی بنایا جائے- یہ ہدایات انہوں نے اپنی زیر صدارت ایوی ایشن ڈویژن کے اجلاس کے دوران جاری کیں۔ اجلاس میں سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن حسن ناصر جامی سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ہوا بازی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کے عمل کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کاروبار میں آسانی کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر کو ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تجاوزات کی اراضی کو واگزار کروانے کے لیے کی جانے والی کاروائی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے ہدایات جاری کیں کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لینڈ ڈائریکٹریٹ کومزید مضبوط بنایا جائے تاکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی زیر التوا اراضی کے معاملات کو حل کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔ وفاقی وزیر کو کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔








