اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان گلوبل ریفیوجیز فورم میںشرکت کے لیے منگل کو جنیوا پہنچ گئے جہاں وہ فورم کے اہم سیشن کی مشترکہ صدارت کررہے ہیں، اس سے قبل فورم میں شرکت کے لیے آمد پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے ان کا استقبال کیا۔ گلوبل ریفیوجیز فورم کا انقعقاد سوئٹزرلینڈ اور یو این ایچ سی آر …
وزیر اعظم عمران خان گلوبل ریفیوجیز فورم میں شرکت کے لیے جنیوا پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان گلوبل ریفیوجیز فورم میںشرکت کے لیے منگل کو جنیوا پہنچ گئے جہاں وہ فورم کے اہم سیشن کی مشترکہ صدارت کررہے ہیں، اس سے قبل فورم میں شرکت کے لیے آمد پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے ان کا استقبال کیا۔ گلوبل ریفیوجیز فورم کا انقعقاد سوئٹزرلینڈ اور یو این ایچ سی آر کے تعاون سے کیا جا رہا ہے،یہ پناہ گزینوں کے عالمی فورم کا21 ویں صدی کے پناہ گزینوں بارے پہلا بڑا اجلاس ہے جن کی تعداد بڑھ کر 25 ملین سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔ فورم کا مقصد عالمی سطح پر پناہ گزینوں کے ساتھ یکجہتی اور ان کی سیاسی حمایت کرنا ہے۔ پاکستان گزشتہ 4 دہائیوں سے 35 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی اور دیکھ بھال کر رہا ہے اور مشکلات کے باوجود پناہ گزینوں کی دل کھول کر خدمت کی ہے جس کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی۔








