اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہے ہیں، ماضی میں کبھی بھی مسئلہ کشمیر کو اسطرح نہیں اٹھایا گیا، سفارتی سطح پر پاکستان کو بہت پذیرائی ملی ، 54 سالوں بعد سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر دوبارہ زیر بحث آیا، دنیا کا بھارت کے بارے بیانیہ تبدیل …
وزیر اعظم عمران خان ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہے ہیں، ماضی میں کبھی بھی مسئلہ کشمیر کو اسطرح نہیں اٹھایا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہے ہیں، ماضی میں کبھی بھی مسئلہ کشمیر کو اسطرح نہیں اٹھایا گیا، سفارتی سطح پر پاکستان کو بہت پذیرائی ملی ، 54 سالوں بعد سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر دوبارہ زیر بحث آیا، دنیا کا بھارت کے بارے بیانیہ تبدیل ہوا ہے ، عالمی ادارے بھی کشمیریوں پر ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، انٹرنیشنل میڈیا شائننگ انڈیا کی بات کیا کرتا تھا ،آج ”انٹالرینٹ انڈیا“ کی بات کر رہا ہے، سیاسی اختلافات کے باوجود کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم متحد ہے، تمام سیاسی جماعتیں یکسوئی کے ساتھ ایک آواز ہیں ، یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر یہی پیغام بھارت کو دیا گیا ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 فروری ہر سال ہوتا ہے لیکن رواں سال لوگوں کا جذبہ مثالی تھا، پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی لوگوں نے بھرپور انداز سے یہ دن منایا۔ انہوں نے کہا کہ 15 جنوری کو اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن اور سلامتی کونسل کے سیاسی ڈیپارٹمنٹ نے پوری سلامتی کونسل کو بریف کیا اور سلامتی کونسل کے ارکان نے اس پر اظہار خیال بھی کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم جہاں بھی گئے، انہوں نے وہاں پر مسئلہ کشمیر اٹھایا، یہی وجہ ہے کہ ہیومن رائٹس کونسل سمیت مختلف ممالک کی پارلیمنٹ میں بھی مظلوم کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ سال فروری میں پلوامہ کے بعد پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اس پر پاکستانی افواج نے بھارت کو بروقت اور مناسب جواب دیا، اب بھی افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ ہے، بھارت اپنے اقدامات سے کشمیر کھو چکا ہے، کوئی بھی کشمیری رہنما بھارتی بیانیے اور اس کے غیرقانونی اقدامات کی تائید نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینے کی کوششوں میں ناکام ہو چکا ہے، کوئی بھی بھارت کے بیانیے کو سپورٹ نہیں کرتا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ مسلم امہ متحد ہو، پاکستان مسلم ممالک کے درمیان آپس کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے اور اس پر کافی حد تک پیشرفت بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسلم ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کے حوالے سے بھی جو چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ملائیشیا سے وہ دور ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا مسئلہ کشمیر پر تاریخی موقف رہا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ان کا اعادہ ہو جائے تو اس سے مظلوم کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور ان کو مثبت پیغام ملے گا۔








