وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سری لنکن صدرانورا کمارا ڈسانائیکے کا ٹیلیفونک رابطہ ، مشکل وقت میں اظہار یکجہتی اور فراخدلانہ امداد پر اظہار تشکر

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو فون کرکے مشکل وقت میں اظہار یکجہتی اور فراخدلانہ امداد پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق منگل کو ڈیموکریٹک سوشلسٹ ریپبلک آف سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا۔ وزیراعظم نے …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو فون کرکے مشکل وقت میں اظہار یکجہتی اور فراخدلانہ امداد پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق منگل کو ڈیموکریٹک سوشلسٹ ریپبلک آف سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا۔

وزیراعظم نے سری لنکا میں سمندری طوفان ڈٹواہ سے ہونے والے جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے سری لنکا کے عوام اور حکومت کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان سوگوار خاندانوں کے ساتھ بھی اظہار ہمدردی کیا جنہوں نے تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ وزیراعظم نے سینکڑوں قیمتی جانوں کے ضیاع اور جزیرے میں ہزاروں افراد کے بے گھر ہونے پر بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے ان مشکل حالات میں امدادی کارروائیوں پر سری لنکا کے حکام، فوج اور ریسکیو ٹیموں کے فوری ردعمل کو سراہا۔ موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والی آفات کے حوالے سے پاکستان کو پہنچنے والے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس مشکل ترین صورتحال میں سری لنکا کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے سری لنکا کے صدر کو آگاہ کیا کہ پاکستان سری لنکا کے عوام کی مدد کے لئے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد بھیج رہا ہے تاکہ اس قدرتی آفت سے ہونے والی تباہی سے نکلنے میں مدد مل سکے۔ بیان کے مطابق سری لنکن صدر نے اس مشکل وقت میں سری لنکن قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ فراخدلانہ انسانی امداد کی فراہمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات کو سراہا کہ پاکستان ان اولین ممالک میں شامل ہے جنہوں نے سمندری طوفان کے تناظر میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ اپنی گزشتہ ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنے مشترکہ عزم کا بھی اظہار کیا۔

مزید خبریں