وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نجی جامعات کے چارٹرز سے متعلق بلوں کی جانچ پڑتال کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے،وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےسینیٹ کو آگاہ کیا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نجی جامعات کے چارٹرز سے متعلق بلوں کی جانچ پڑتال کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سربراہی میں کام کرے …

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےسینیٹ کو آگاہ کیا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نجی جامعات کے چارٹرز سے متعلق بلوں کی جانچ پڑتال کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سربراہی میں کام کرے گی اور نجی جامعات کے قیام اور ان کے چارٹرز سے متعلق مجوزہ قانون سازی کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مکمل چھان بین اور جانچ کے بعد بلوں کو غور و خوض اور منظوری کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کیا جائے گا۔انہوں نے ایوان کی کارروائی کے دوران چیئر سے درخواست بھی کی کہ ایجنڈے میں شامل نجی جامعات سے متعلق تین بلوں کو موخر کر دیا جائے تاکہ کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کر سکے۔