وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا خطے میں کشیدگی کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش اور اردن کیساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اردن کیساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور امن و استحکام کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے ۔ اتوار کو "ایکس" پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بتایا کہ انہوں نے شاہِ اردن کنگ عبداللہ دوم سے مشرقِ …

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اردن کیساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور امن و استحکام کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے ۔

اتوار کو "ایکس” پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بتایا کہ انہوں نے شاہِ اردن کنگ عبداللہ دوم سے مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں اور اس کے بعد اردن اور دیگر برادر ممالک پر ہونے والے حملوں کے نتیجے میں خطے میں حالیہ کشیدگی پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے تحمل، مکالمے اور کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان اردن کے برادر عوامِ کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور خطے میں امن و سکون کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

مزید خبریں