وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکبا د
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکبا د
اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ ہفتے کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وہ اپنے بھائی علی الزیدی کے عراق کے وزیرِ اعظم کے طور پر انتخاب پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس اہم ذمہ داری کو سنبھالنے پر اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نئی عراقی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے فروغ کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔









