دوحہ۔11ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بہاولنگر میں چک لالیکا کے قریب سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دو گمشدہ افراد کو جلد تلاش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے،ریسکیو حکام کو ریسکیو آپریشن …
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا چک لالیکا کے قریب سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار، دو گمشدہ افراد کو جلد تلاش کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
دوحہ۔11ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بہاولنگر میں چک لالیکا کے قریب سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دو گمشدہ افراد کو جلد تلاش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے،ریسکیو حکام کو ریسکیو آپریشن کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیر یقینی بنانے ،این ڈی ایم اے کو ہائی الرٹ پر رہنے اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔








