اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے لبنان کے عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے امن کی کوششوں میں تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور لبنان کے وزیراعظم نواف سلام کے درمیان …
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، لبنانی عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے لبنان کے عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے امن کی کوششوں میں تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور لبنان کے وزیراعظم نواف سلام کے درمیان بدھ کو ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اسرائیلی حملوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور لبنانی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔
پاکستان اور لبنان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے لبنانی قیادت کو لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور امن کی کوششوں میں تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیل کے حملوں اور برادر خلیجی ممالک پر جوابی حملوں کے بعد خطے میں حالیہ کشیدگی پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے جلد از جلد خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور امن کی بحالی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نواف سلام نے اس مشکل وقت میں لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔








