وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی مہمند، لکی مروت اور ٹانک میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو شاباش

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے علاقوں مہمند، لکی مروت اور ٹانک میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے ان آپریشنز میں 7 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے علاقوں مہمند، لکی مروت اور ٹانک میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے ان آپریشنز میں 7 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔