وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی کراچی میں نوابزادہ جام کرم علی اور پرنس جام قائم علی کی رہائشگاہ آمد

کراچی ۔17نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کراچی میں نوابزادہ جام کرم علی اور پرنس جام قائم علی کی رہائشگاہ گئے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر ریلوے حنیف عباسی، معاون خصوصی طلحہ برکی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں دوست ممالک کے کراچی میں مقیم …

کراچی ۔17نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کراچی میں نوابزادہ جام کرم علی اور پرنس جام قائم علی کی رہائشگاہ گئے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر ریلوے حنیف عباسی، معاون خصوصی طلحہ برکی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں دوست ممالک کے کراچی میں مقیم قونصل جنرلز بھی شریک تھے۔