وزیر اعظم محمد نواز شریف کا گورنر ہاوس کراچی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے عہدیداروں سے خطاب

کراچی ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کی رونقیں ہماری حکومت نے بحال کی ہیں اور کراچی آپریشن مکمل امن تک ختم نہیں کیا جائے گا،کراچی میں گندگی، پانی اور دیگر مسائل کا سامنا ہے، ہم کوشش کر رہے ہیںکہ صوبائی اور بلدیاتی حکومتیں اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، اگر لاہور یا دیگر شہر ترقی کر سکتے ہیں تو …

کراچی ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کی رونقیں ہماری حکومت نے بحال کی ہیں اور کراچی آپریشن مکمل امن تک ختم نہیں کیا جائے گا،کراچی میں گندگی، پانی اور دیگر مسائل کا سامنا ہے، ہم کوشش کر رہے ہیںکہ صوبائی اور بلدیاتی حکومتیں اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، اگر لاہور یا دیگر شہر ترقی کر سکتے ہیں تو کراچی کیوں ترقی نہیں کرسکتا، کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک کا حصہ بنا دیا گیا ہے، کراچی سے لاہور تک موٹر وے پر کام شروع ہوچکا ہے، گرین لائن منصوبہ اسی سال مکمل ہو جائے گا،2018ءکے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی سمیت سندھ بھر میں بھرپور حصہ لے گی، کارکنان سندھ میں پارٹی کو مضبوط کرنے کےلئے تنظیم سازی پر توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں گورنر ہاوس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ 2013ءمیں جب ہم نے حکومت سنبھالی تو کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب تھی ، ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کراچی میں جرائم پیشہ عناصر، شرپسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغاز کیا، اس وقت کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب تھی دہشت گردی اور جرائم عروج پر تھے۔ وزیر اعظم نے کیا کہ ہم نے پونے چار سال میں شہر کو پر امن بنا دیا، آج کراچی کی سڑکیں پر امن ہیں، کاروباری مراکز کی رونقیں بحال ہوئی ہیں، کاروباری برادری مکمل تحفظ محسوس کرتی ہے، مائیں اپنے بچوں کو بلا خوف اسکول و کالج و یونیورسٹیوں میں بھیجتی ہیں، یہ سب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ہے، یہ کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے اور کراچی کے عوام کی جانب سے یہ کریڈٹ ہمیں دینا چاہئے۔

Leave a Reply