وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اومان کی سٹیٹ کونسل کے صدر ڈاکٹر یحییٰ محفوظ سلیم کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ جغرافیائی قربت کے باعث پاکستان اور اومان فطری اتحادی ہیں ، کراچی ، گوادر اور مسقط کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی تجویز خوش آئند ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے نئے باب کاآغاز ہوگا، یہ سروس ان مقامات پر باقاعدگی سے سفر کرنے والے لوگوں کی بڑی تعداد کے …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ جغرافیائی قربت کے باعث پاکستان اور اومان فطری اتحادی ہیں ، کراچی ، گوادر اور مسقط کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی تجویز خوش آئند ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے نئے باب کاآغاز ہوگا، یہ سروس ان مقامات پر باقاعدگی سے سفر کرنے والے لوگوں کی بڑی تعداد کے لئے نقل و حرکت کا سستا اور متبادل ذریعہ فراہم کرے گی۔ انہوںنے یہ بات اومان کی سٹیٹ کونسل کے صدر ڈاکٹر یحییٰ محفوظ سلیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوںنے وفد کے ہمراہ جمعرات کو وزیراعظم ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی حکومت ، عوام اورقیادت سلطان قابوس بن سید السید اور اومان کے برادر عوام کا بے حد احترام کرتے ہیں۔انہوں نے سلطان قابوس اور اومان کے برادر عوام کے لئے پاکستان کی عوام اورحکومت کی جانب سے نیک خواہشات بھی پہنچائیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ۔خلیج تعاون کونسل آزادانہ تجارتی معاہدے کے حوالے سے حمایت کرنے پر اومان کا مشکور ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply