اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نوا زشریف نے کرم ایجنسی میں مسافر وین پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے اس واقعہ میں قیمتی انسانی جانوںکے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیااور جاں بحق افراد کے لئے مغفرت کی دعا کی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کے علاج …
وزیر اعظم محمد نواز شریف کی کرم ایجنسی میں مسافر وین پر حملے کی مذمت
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نوا زشریف نے کرم ایجنسی میں مسافر وین پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے اس واقعہ میں قیمتی انسانی جانوںکے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیااور جاں بحق افراد کے لئے مغفرت کی دعا کی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کے علاج معالجہ کے لئے تمام تر وسائل سے استفادہ کیا جائے ۔ وزیر اعظم نے حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ بھی اظہار ہمدردی کیا۔









