اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کو اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہاکہ یونس خان پاکستان کی کرکٹ تاریخ کے پہلے جبکہ دنیا کے13 ویں کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ قوم یونس خان کی کامیابیوںپر فخرکرتی …
وزیر اعظم محمد نواز شریف کی یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کو اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہاکہ یونس خان پاکستان کی کرکٹ تاریخ کے پہلے جبکہ دنیا کے13 ویں کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ قوم یونس خان کی کامیابیوںپر فخرکرتی ہے ۔ انہوں نے یونس خان کی کارکردگی کو کرکٹ کے پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے ایک مثال قرار دیا۔









