اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ جنوبی ایشیاءمیں امن اور تعاون کا فروغ پاکستان کی دلی خواہش ہے جس کے لئے سلامتی اور استحکام ضروری ہے ۔ منگل کو یہاں وزیر اعظم ہاﺅس میں مالدیپ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد عاصم کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان سارک کو بڑی اہمیت دیتا …
وزیر اعظم نواز شریف کی مالدیپ کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ جنوبی ایشیاءمیں امن اور تعاون کا فروغ پاکستان کی دلی خواہش ہے جس کے لئے سلامتی اور استحکام ضروری ہے ۔ منگل کو یہاں وزیر اعظم ہاﺅس میں مالدیپ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد عاصم کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان سارک کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور اسے فعال علاقائی تنظیم کے طورپر دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے سارک چارٹر کے اصولوں اور مقاصد سے وابستگی کا تہیہ کررکھا ہے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔









