واشنگٹن ۔ 5ستمبر (اے پی پی) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ پاکستان کے دورہ کے موقع پر نومنتخب وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے نتیجہ میں پاک امریکا تعلقات کی بحالی میں مدد ملے گی۔ جنوبی ایشیا کے دورہ کے آغاز سے قبل میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و امان کی بہتری کے لئے امریکا کے سابق سفیر …
وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے بعد پاک امریکا تعلقات کی بحالی میں مدد ملے گی، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیوکی جنوبی ایشیا کے دورہ پر روانگی سے قبل گفتگو
واشنگٹن ۔ 5ستمبر (اے پی پی) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ پاکستان کے دورہ کے موقع پر نومنتخب وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے نتیجہ میں پاک امریکا تعلقات کی بحالی میں مدد ملے گی۔ جنوبی ایشیا کے دورہ کے آغاز سے قبل میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و امان کی بہتری کے لئے امریکا کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد کو نئی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ درایں اثنا سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر نے توقع ظاہر کی ہے کہ افغان تنازعہ کے حل کے لئے پاکستان کی معاونت اہم ہے اور پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات سے دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتوں کو مختلف مسائل کا سامنا ہے تاہم امید ہے کہ پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کے بعد مشترکہ لائحہ عمل کے تحت مل کر کام کر کے مسائل کو حل کیا جا سکے گا۔









