اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے جو گزشتہ روز تہران میں خالق حقیقی سے جاملے تھے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ اکبر ہاشمی رفسنجانینہ صرف ایران میں ایک بااثر شخصیت تھے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مفاہمتی امن کاوشوں کی ایک …
وزیر اعظم کا ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پرغم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے جو گزشتہ روز تہران میں خالق حقیقی سے جاملے تھے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ اکبر ہاشمی رفسنجانینہ صرف ایران میں ایک بااثر شخصیت تھے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مفاہمتی امن کاوشوں کی ایک علامت تھے ۔ انہوںنے کہاکہ ایک عملیت پسند کی حیثیت سے اپنے ملک کے لئے ان کے اصلاحاتی ایجنڈے نے مسلم دنیا کی یکجہتی کے لئے بھی اشد درکار رہنمائی فراہم کی ۔








